Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکہ اور روس کے تعلقات کشیدہ، سفیر کو واپس بلا لیا

امریکی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے خلاف صدر بائیڈن کے بیان...
شائع 18 مارچ 2021 09:32am

امریکی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے خلاف صدر بائیڈن کے بیان کے بعد روس نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کو امریکی انتخابات میں مداخلت کی قیمت چکانا ہوگی۔

انہوں نے اس امریکی انٹیلی جینس رپورٹ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ کہا تھا جس میں روس اور ایران پر امریکی الیکشن میں مداخلت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بائیڈن نے کہا تھا کہ اگر امریکی انتخابات میں مداخلت ثابت ہوگئی تو روس پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

روس نے صدر بائیڈن کے بیان پر شدید ردعمل دیا اور روسی اسپیکر پارلیمنٹ نے بیان کو روس پر حملے کے مترادف قرار دیا ہے۔

اس حوالے روس کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اناتولی اینتونوو کو روس امریکا تعلقات کے مستقبل سے متعلق مشاورت کے لیے ماسکو طلب کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات مشکل مرحلے میں ہیں اور سفیر واپس بلانے کا اقدام دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

Vladimir Putin

Joe Biden

US

Elections