Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

دفترخارجہ سے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے دفترخارجہ سے بھارت میں 11 پاکستانی...
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2021 03:58pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے دفترخارجہ سے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے بھارت میں قتل کئے جانے والے 11پاکستانی ہندوؤں کے سماعت کی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ دفترخارجہ نے11ہندوؤں کے قتل پربھارت سے پوسٹ مارٹم رپورٹ مانگی ہے، ڈاکٹررمیش کمارکودفترخارجہ نے تمام ترتعاون کا یقین دلایا ہے۔

وکیل درخواست گزارقلب حسن نے کہا کہ بھارت کے ساتھ صرف بات چیت نہیں کرنی بلکہ اس کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔

سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ دفترخارجہ بتائےکہ قتل ہونے والے ہندوؤں کے خاندان کی کیا معاونت کی گئی ہے؟ دفترخارجہ بھارت کے ساتھ ہونے والے رابطے اوراقدامات کا تحریری جواب جمع کرائے۔

عدالت عظمیٰ نے دفترخارجہ سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتےہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

foreign office

Supreme Court

اسلام آباد