Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فضل الرحمان کا نوازشریف سے رابطہ، آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا...
شائع 17 مارچ 2021 12:16pm

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف سے رابطہ کیا،جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اورسابق وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،جس میں گزشتہ روز ہونے والے سربراہی اجلاس سے متعلق گفتگوہوئی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے کہا کہ آصف زرداری کی گفتگوسے سخت دکھ اورتکلیف پہنچی،ہم تو90کی دہائی کی سیاست دفن کرکے آگے بڑھے تھے ، ایسے میں پھرسے الزام تراشی کیوں ؟۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے بھی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھے بھی آصف زرداری کے غیرجمہوری رویے سے بہت دکھ ہوا۔

PDM

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

JUI

Fazal ur Rehman

islmabad

Asif Zardari