Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا...
شائع 17 مارچ 2021 09:53am

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے ،سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے ،اپوزیشن تجاویز دے نئےالیکشن قوانین اورالیکشن کمیشن کی تشکیل کرتےہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہاکہ سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے،اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے،پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھیں اورانتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کریں۔

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھاکہ نئےالیکشن قوانین اورالیکشن کمیشن کی تشکیل کرتےہیں،عدالتی اورانتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں،اپوزیشن تجاویز دے۔

opposition

fawad chaudhry

اسلام آباد

long march

Federal Minister