Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن پر تنقید

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی الیکشن کمیشن کو تنقید...
شائع 16 مارچ 2021 08:24pm

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، وہ بولے الیکشن کمیشن کو ڈسکہ کا الیکشن نظر آیا لیکن سینٹ الیکشن نظر نہیں آیا۔ جب وزیر اعلی نہیں تھا اس وقت سے مخالفت ہورہی ہے، لیکن میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔ میرا مشن پنجاب کی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا، تجاوزات اور قبضہ مافیاء کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی اور اب تک 425 ارب روپے کی ایک لاکھ 44 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی قبضہ مافیاء سے واگزار کروائی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ان کی اس وقت سے مخالفت ہو رہی ہے جب وہ وزیراعلیٰ بھی نہیں تھے، انہیں مخالفت کی کوئی پرواہ نہیں، وہ عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں اور وہ کرتے رہیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ وفاق کی طرز پر صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اضافے کیلئے بھی اقدامات کریں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تیسری لہر کے دوران کورونا کیسز میں بہت اضافہ ہوا ہے، انہوں نے عوام سے ایس او پی پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔

PPP

Senate election

CM Buzdar