Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 اضلاع میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور سمیت 9اضلاع میں اسکولز بند...
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2021 03:41pm

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور سمیت 9اضلاع میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا ،صوبے میں کورونا وبا ءکی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹوں کی ممکنہ بندش کے حوالے صوبائی کابینہ ممبران پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیاگیا۔

کمیٹی میں کابینہ ممبران تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور کامران بنگش شامل ہوں گے۔

اجلاس میں پشاور،چارسدہ، مردان،صوابی،نوشہرہ،کوہاٹ،ملاکنڈ،سوات اوردیر لوئر میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ جن اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہوگی وہاں پر اسکولوں کو بند کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا کہنا تھا کہ کورونا کی حالیہ لہر تشویشناک ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں ۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن،پشاور میں 42 اسکولز سیل

ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئےکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر42 اسکولز کو سیل کردیا۔

سیل کئے گئے اسکولوں میں ورسک روڈ پر فرنٹیر ماڈل اسکول، ورسک پبلک، زریاب کالونی میں مشروم مانٹیسری اسکول اور اسمارٹ اسکول شامل ہیں جبکہ کراؤن کلب ویڈنگ ہال کے منیجرز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود سکولوں میں طلباء کو روزانہ بلایا جا رہا تھا،اسکول انتظامیہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں ۔

coronavirus

peshawar

cm kpk

KPK govt

CM Mehmood Khan

schools close