Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز پر حملےکامقدمہ درج

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز پر حملے کا مقدمہ محکمہ...
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2021 03:46pm

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز پر حملے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ،مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف رینجرزافسرکی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رینجرزموبائل پرحملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی سیل رینجرزاہلکارغلام سرور کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

مقدمے میں قتل ، اقدام قتل ،املاک کو نقصان پہنچانے ،ایکسپلوزیو ایکٹ اوردہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔

مقدمے میں مؤقف اختیارکیا گیا نامعلوم مسلح ملزمان نے ملک دشمن عناصر کی ایما ءپردہشتگردی کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پھیلانے اورمذموم مقاصد کے حصول کی غرض سے موٹر سائیکل میں دھماکا خیزمواد سرکاری موبائل کو نشانہ بنایا ۔

دھماکے میں رینجرزاہلکارروشن علی شہید اور دورینجرز اہلکاروں سمیت 10شہری زخمی بھی ہوئے۔

karachi

Blast

rangers

Orangi Town