Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیپٹن (ر) صفدر کی آج حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور:اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس میں مقامی عدالت نے...
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2021 12:54pm

لاہور:اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس میں مقامی عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءکیپٹن (ر)صفدر کی آج حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس پر سماعت کی، کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھی ملزم جہانزیب اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

کیپٹن (ر)صفدر کے وکیل نے عدالت میں اپنے مؤکل کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے آج کیلئے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیپٹن (ر)صفدر سمیت دیگر ملزمان کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ درج ہے۔

Captain Safdar

lahore

local court

Bail