Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ کا شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنےکے معاملے کا نوٹس

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور...
شائع 16 مارچ 2021 11:01am

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے معاملے کا نوٹس لیتےہوئے کارروائی کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل سے لاہور ہائیکورٹ میں بدتمیزی کا نوٹس لے لیا۔

عدالت نے شہباز گل کو ایک درخواست میں طلب کیا تھا اور معاون خصوصی کی ہائیکورٹ پیشی پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے اُن پر انڈے اور سیاسی پھینکنے کی کوشش کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سی سی ٹی وی کے ذریعے شناخت کرکے ذمہ داروں کخلا ف کارروائی کی جائے تاہم پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے قرار دیا کہ ہائیکورٹ میں آنے والا ہر شحص قابل احترام ہے، شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھیکنےا کا عمل قابل تشویش ہے۔

LHC

pm imran khan

Shahbaz Gil

lahore