Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں کوئلہ کان سے ایک اور لاش نکال لی گئی، اموات 4ہوگئیں

کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلہ کان سے ایک اور لاش نکال...
شائع 16 مارچ 2021 09:17am

کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلہ کان سے ایک اور لاش نکال لی گئی،جس کے بعد اموات 4 ہوگئیں جبکہ مزید 3مزدوروں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

بلوچستان میں ہرنائی کے علاقے طورغرمیں کوئلہ کان میں پھنسے ایک اور کان کن کی لاش نکال لی گئی۔

حادثے میں جاں بحق کان کنوں کی تعداد 4ہوگئی جبکہ کوئلہ کان میں پھنسے 3کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

چیف مائنزانسپکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام گیس بھر جانے کے بعد کان میں دھماکا ہوا اور کان بیٹھ گئی تھی جس میں 7کان کن پھنس گئے تھے ۔

سیکرٹری معدنیات نے واقعے کی تحقیقات اور غفلت برتنے پر کان کے منیجر اور ٹھیکیدار کخلااف مقدمہ درج کرانے کا حکم دے دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کوئلہ کان بیٹھنے کا واقعہ میتھین گیس کے دھماکے باعث ہوا۔

بلوچستان

quetta

coal mine

Dead Body