Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

امتحانات کیلئے تعلیمی اداروں کو چھوٹ دینے کا اعلان

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب کے تمام سرکاری و نجی...
شائع 15 مارچ 2021 10:07pm

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 19 مارچ تک صرف امتحانات کیلئے چھوٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

ٹوئیٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کے بعد پنجاب کے 8 اضلاع میں تمام نجی و سرکاری سکول مکمل طور پر بند کر دئیے جائیں گے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ تمام نجی و سرکاری سکولز کو 19 مارچ تک سینڈ اپس اور انٹری امتخانات لینے کی اجازت دی جا رہی ہے، لہذاٰ تمام سکول اپنے سینڈ اپس اور انٹری امتخانات کا شیڈول 19 مارچ تک مکمل کر لیں۔ جس کے بعد پنجاب کے 8 اضلاع لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، گجرانوالہ، گجرات اور ملتان میں تمام سکولز مکمل طور پر بند کر دئیے جائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔

corona

covid