Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا لاہور کور کے فیلڈ ایریا کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں پر...
شائع 15 مارچ 2021 09:29pm

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں پر زور دیا ہے کہ وہ بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کےلئے خود کو تیار رکھیں۔اعلیٰ مہارت اورتربیت ہر چیلنج کے موثرجواب میں اہم کردارادا کرتی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکورکے فیلڈ ایریاکادورہ کیاجہاں انہیں فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کےبارےمیں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ مشقوں کا بھی معائنہ کیا۔کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آرمی چیف نے فارمیشن کی تربیت کے اعلیٰ معیار اورپیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیت اور تربیت ہرچیلنج سے موثراندازمیں نمٹنے کے لئے ضروری ہے۔بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئےبھی خود کو تیار رکھا جائے۔

ISPR

COAS

Qamar Javed Bajwa

Pak army