تاجروں کا 6بجے دکانیں بند کرنے سے انکار
لاہور کے تاجر رہنماوں نے 6 بجے دکانیں بند کرنے سے انکار کر دیا، تاجر رہنما کہتے ہیں کہ اپوزیشن کی تحریک روکنے کیلئے حکومت کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے۔
انجمن تاجران، جیولرز اور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشنز نے 6 بجے کاروبار بند کرنے سے انکار کردیا۔
لاہور کے علاقے نیلا گنبد میں تاجر تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرس کی۔ جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر کا کہنا تھا کہ کسی صورت دکانیں بند نہیں کریں گے، انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس اگر دکان بند کروانے آئے تو انہیں دکان میں بند کرکے باہر سے تالا لگا دو۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ حکومت ہم سے سوتیلوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ کے پی کے میں رات 8 بجے جبکہ لاہور میں شام 6 بجے دکانیں بند کروائی جا رہی ہیں۔
تاجر رہنماؤں کہتے ہیں کہ دکانیں بند کروانے کیلئے آنے والے اہلکار تاجروں سے بھتہ لیتے ہیں، اگر انتظامیہ بھتہ لے گی تو یہ بھتہ مہنگائی کی صورت میں عوام ادا کرے گی۔
Comments are closed on this story.