Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ آمد پر لیگی کارکنان نے شہبازگِل پر انڈے اور سیاہی پھینک دی

لاہور:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کی لاہور ہائیکورٹ آمد ...
شائع 15 مارچ 2021 03:14pm

لاہور:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کی لاہور ہائیکورٹ آمد پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے انڈے اور سیاہی پھینک دی،جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے متعلقہ شخص کی دھلائی کردی ،سر پھاڑدیا،پولیس نے انڈا مارنےوالےکوتحویل میں لے لیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل بھی انڈا کلب میں شامل ہوگئے،لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے شہباز گل کو انڈے مارے اور ان کے چہرے پر سیاہی پھیکٹ دی۔

پی ٹی آئی ٹائیگرز نے لیگی متوالے کو دھرلیا اورتشدد کا نشانہ بنایا،سر پھاڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نے بدلہ لینےکی بات کی تھی،کالےکرتوتوں کی سیاہی پھینکنے والوں سےنہیں ڈرتا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ صحافی دوستوں نےحملے کی پیشگی اطلاع دے دی تھی ،کارکن اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو چیلنج بھی دے دیا۔

اسلام آباد میں متوالے رہنماؤں پر حملے کے بعد لیگی قیادت نے جواب دینے کا عندیہ دیا تھا۔

LHC

pm imran khan

Shahbaz Gil

lahore