Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کیاتوسیاحتی شعبہ بندکرنا پڑے گا،این سی او سی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) نے...
شائع 15 مارچ 2021 03:14pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد نہ کیا توسیاحتی شعبہ بند کرنا پڑے گا ،صوبائی حکومتیں ایس اوپیز پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں ،کورونا سے 55 فیصد اموات پنجاب میں ہورہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں مارننگ سیشن ہوا ، جس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریزکی ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکاء نے ملک بھرمیں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح بڑھنے پرتشویش کا اظہارکیا ۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ،صوبائی انتظامیہ کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرسخت کارروائی کرے ،کورونا ایس اوپیزپرعمل نہ کرنےوالوں کلاا ف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےکورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد نہ کرنے پرسیاحتی شعبہ بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ صوبےسیاحتی مقامات پرایس اوپیزپرعمل درآمد کرائیں ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر جانےوالےسیاح کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بنائیں ۔

این سی او سی نے بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں بزرگ شہریوں کی تعداد زیادہ ہے ،کورونا سے55فیصداموات کا تعلق پنجاب سےہے۔

NCOC

coronavirus cases

coronavirus

اسلام آباد

meeting