Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فحش فلم دکھانے کے بعد شوہر پانچویں بیوی کے ہاتھوں قتل

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پانچویں بیوی نے پنشن کے تنازعے پر ...
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2021 11:59am

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پانچویں بیوی نے پنشن کے تنازعے پر شوہر کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکشمن ملک نامی ریٹائرڈ سرکاری افسر کی لاش 9 مارچ کو اس کے فلیٹ سے ملی تھی۔ لکشمن ملک نے پانچ شادیاں کر رکھی تھیں لیکن وہ فلیٹ میں اکیلا ہی رہتا تھا۔

پولیس نے تفتیش کے دوران اس کی تمام بیویوں سے پوچھ گچھ کی جس پر پانچویں بیوی نے انکشاف کیا کہ اس نے پنشن کے تنازعے پر اپنے شوہر کو قتل کیا ہے۔

خاتون کے اعترافی بیان کے مطابق 8 مارچ کو وہ اپنے شوہر کے فلیٹ میں گئی اور سوشل میڈیا پر اسے فحش ویڈیوز دکھائیں، اس کے بعد مقتول کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا اور پھر چاقو سے اس کا گلا کاٹ دیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Murder

Rape