Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: حوالات کے اندر15سالہ لڑکے نے خود کشی کرلی

پشاورکےتھانہ غربی میں حوالات کے اندر15سالہ لڑکے نے خود کشی...
شائع 15 مارچ 2021 12:01am

پشاورکےتھانہ غربی میں حوالات کے اندر15سالہ لڑکے نے خود کشی کرلی۔کیمرے کی آنکھ دیکھتی رہی لیکن پولیس آنکھ میچ کر سوتی رہی۔لڑکے نے حوالات کے گیٹ پر اپنی موت کا پھندا بنایا اور اس میں جھول کر اپنی جان دے دی۔ تمام تر واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہوتا رہا لیکن کسی اہلکار کو کچھ نظر ہی نہ آیا۔

اہل خانہ ماننے کو تیار ہی نہیں کے بیٹے نے خود کشی کرلی۔

والد نے الزام لگایا ہے کہ بیٹے کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا پھر اس کی لاش کو پھندے پر لٹکایا گیا۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ شاہ زیب کو صدر بازار میں جھگڑا کرنے اور دکاندار پر اسلحہ تاننے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔

peshawar

police

Suicide