Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اب کم ازکم پی ڈی ایم میں مولانا فضل الرحمان کےلئے کوئی جگہ نہیں'

وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات کی آڑ میں...
شائع 14 مارچ 2021 08:26pm

وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات کی آڑ میں الیکشن ایکٹ نہیں آ سکتا۔اپوزیشن اپنا سر دیوارکے ساتھ مارتی رہے۔اب کم ازکم پی ڈی ایم میں مولانافضل الرحمان کےلئے کوئی جگہ نہیں۔سارے اپنے مفادات کےلئے اکٹھے ہوئے لیکن سینیٹرزنے ان کے بیانیے کو شکست دی۔

اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں وزیرریلوے اعظم سواتی نے ایک بار پھر اپوزیشن کوپیشکش کی کہ الیکشن اصلاحات کےلئے حکومت کا ساتھ دیا جائے۔

اعظم سواتی نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے پاکستان مخالف بیان کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ ان کے لیڈر کے مقدر میں ذلت اور رسوائی لکھی ہے۔ پاکستان کھپے گا اور ان کو رسوائی ملے گی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کو استعفیٰ دینا چاہیئے۔ پنجاب پاکستان کا دل ہے لیکن انہوں نے اس پر دھبہ لگانے کی کوشش کی۔

اعظم سواتی نےکہاکہ اپوزیشن ہوش کےناخن لےاورالیکشن اصلاحات کےلئےحکومت کاساتھ دے۔الیکشن ایکٹ کےاندر ترمیم کوپاس ہونا چاہیئے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا اصلاحات نہیں بلکہ لوٹ مارہے۔

وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم والے ایک دوسرے کو ماریں گےاورہم تماشادیکھیں گے.

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم نےمولانا کےساتھ ہاتھ کردیا ہے ۔مولاناکوپی ڈی ایم کےعزائم معلوم ہوجاناچاہئیں۔

PDM

Fazal ur Rehman

Azam Khan Swati