Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ: شہباز گل ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے ترجمان شہباز گل کو 15 مارچ کو ذاتی...
شائع 13 مارچ 2021 08:26pm

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے ترجمان شہباز گل کو 15 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد نے طاہر مبین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ۔

درخواست گزاروں کی جانب سے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ شہباز گل نے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کر کے تھانہ اسلام پورہ میں درخواست گزاروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

شہباز گل نے جعلی دستاویزات تیار کرنے اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کروایا ۔

شہباز گل کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے لہذا عدالت شہباز گل کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کو خارج کرے۔لاہور ہائیکورٹ نے آیندہ سماعت پر شہباز گل کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔واضح رہے کہ شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کا ہتک عزت کا دعویٰ لاہور کی سیشن عدالت میں زیر سماعت ہے ۔

Shahbaz Gil

PPP

Lahore High Court