Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'سیکریٹری سینیٹ کو جیل میں ڈالا جائے'

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے الزام لگایا ہے کہ کیمرے لگانے میں...
شائع 13 مارچ 2021 07:39pm

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے الزام لگایا ہے کہ کیمرے لگانے میں سیکریٹری سینیٹ ملوث ہیں ۔

وہ بولے سیکریٹری سینیٹ کوبرطرف کرکےجیل میں ڈالاجائےمظفر حسین شاہ نےہارے شخص کامیاب کروایا ، مظفرحسین شاہ کی جگہ عمران خان یا صادق سنجرانی بھی ہوتے توانکا رویہ بھی اتنا رعونیت والا نہیں ہوتا۔

سعید غنی نے چیئرمین سینیٹ ،سیکریٹری سینیٹ اور مظفرحسین شاہ پرکڑی تنقید کی ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری سینیٹ کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہاکہ سینیٹ کی ذمہ داری سیکریٹری سینیٹ تھے کیمرے لگانے میں سیکریٹری ملوث ہیں اگرنہیں ہیں توہمت کریں اوربتائیں کس نے لگائے ۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سیکریٹری سینیٹ کو نوکری سے فارغ کرکے جیل میں ڈالا جائے۔

سعید غنی نے مظفرحسین شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا اورکہاکہ چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کے انتخابات الیکشن کمیشن نہیں سیکریٹری سینیٹ کی ذمہ داری تھی شیری رحمان کے پوچھنے پرسیکریٹری سینیٹ نے کہا نام پرمہرلگاناٹھیک ہے ،مظفرحسین شاہ نے بدیانتی پررولنگ دیکرہارے شخص کوکامیاب کرایا۔

سعید غنی نے جان بوجھ کرووٹ ضائع کرنے کے تاثرکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سات ووٹ جان بوجھ کرخراب نہیں کیے وہ درست تھے ۔

PPP

Saeed Ghani

Senate election