Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلبدین حکمت یار کی جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آمد

سابق وزیراعظم افغانستان گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ سویت ...
شائع 13 مارچ 2021 07:36pm

سابق وزیراعظم افغانستان گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ سویت یونین کی شکست پر جشن منایا، اب وہ دن دور نہیں جب افغانستان میں افغانوں کی حکومت آئے گی،سینٹر سراج الحق بولے کہ کشمیر میں بھارتی تسلط تسلیم نہیں کیا جائیگا۔

لاہور میں افغانستان کے سابق وزیراعظم انجینئر گلبدین حکمت یار کی جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آمد ہوئی ہے۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب میں گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں روس کو شکست ہوئی تھی۔ اب نیٹو اپنی شکست تسلیم کرکے افغانستان سے باعزت راستہ تلاش کررہاہے۔

سینٹیر سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیرکی آزادی کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ بھارت جنگ کے بجائے اپنی غریب عوام پر پیسہ خرچ کرے۔

سراج الحق کہنا تھا کہ انجینئر گلبدین حکمت یار کی افغانستان کی آزادی کےلئے کوششوں کے سب معترف ہیں۔

lahore

Gulbuddin Hekmatyar