Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'قوم کو بتائیں گے ڈاکہ کیسے پڑا'

پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ قوم کو سامنےاصل ...
شائع 12 مارچ 2021 07:09pm

پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ قوم کو سامنےاصل صورتحال رکھیں گے، قوم کو بتائیں گےکہ ڈاکا کیسے پڑا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ گیلانی کواکثریت کےباوجودہرایاگیا،

کائرہ نے مزید کہا کہ ہدایت تھی کہ خانےمیں مہرلگائی جائے،خانےکےاندرنام پرمہرلگانےپرووٹ مستردکیےگئے۔

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہم الیکشن جیت چکےہیں،ہرقانونی فورم سےرجوع کرینگے۔

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سن لو،ہم اپناحق لینا اور چھیناجانتےہیں،۔

پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ حرکت انتہائی قابل مذمت ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہاؤس میں کیمرے لگائے، ووٹ کے تقدس کی بات کرنے والوں نے یہ گل کھلائے،

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ یہ کرنے کے بعد ایک عجیب و غریب بات ہوئی، ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا کہ آپ نے خانے میں مہر لگانی ہے۔

ppp leader

Senate election

Qamar Zaman Kaira