Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'یوسف رضا گیلانی کے ساتھ برادریوسف ہاتھ کرگئے'

پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے...
شائع 12 مارچ 2021 06:56pm

پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے ساتھ برادر یوسف ہاتھ کرگئے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو دوسروں کیلئے گڑھا کھودتا ہے وس اسمیں خود گرتا ہے،

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آج انہیں سات ووٹوں سے یوسف رضا گیلانی مسترد ہوئے۔

فردوس عاشق نے مزید کہا کہ اسے کہتے ہیں اللہ کی لاٹھی کا بے آواز ہونا۔

پہلے صادق سنجرانی چیئرمین کو سینیٹ منتخب کرلیا گیا ہے۔ صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کئے۔ ان کے مقابلے میں یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جبکہ7 ووٹ مسترد ہوئے۔

سو کے ایوان میں 98 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ جماعت اسلامی کے رکن مشتاق احمد نے ووٹ نہیں ڈالا۔

Firdous Shamim Naqvi

PPP

Senate election