Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خفیہ کیمروں کےذریعے آئین کی توہین سنگین جرم ہے، مریم نواز

لاہور :مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ خفیہ کیمروں...
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2021 02:43pm

لاہور :مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ خفیہ کیمروں کے ذریعے آئین کی توہین سنگین جرم ہے، سیلیکٹرز بھی سوچتے ہوں گے کیا مصیبت گلے پڑ گئی۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عادی، سند یافتہ ووٹ چور ہر بار ووٹ چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ کر لاتا ہے مگر رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے مگر اب حالت اتنی پتلی ہو چکی ہے کہ ایجنسیوں سے فون کروا کرگن پوائنٹ پر ووٹ لینے سے بھی بات نہیں بنی اور کیمرے لگا کر اپنے ہی ارکان کی جاسوسی کرنی پڑ گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ آر ٹی ایس اور ڈسکہ کے بعد سینیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آخری جنگ ہار چکے،سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی، آئینی ترمیم میں ناکام رہے،صدارتی آرڈیننس ردی کا ٹکڑا بن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے، آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں!ووٹ چورو شرم کرو اور کرسی چھوڑو!۔

نائب صدر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور اپوزیشن کے ووٹ چوروں کواین آر او دینےسے انکار کے بعدالیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانے میں ناکامی کے بعد خفیہ کیمروں کے ذریعے آئین کی توہین ایک سنگین جرم ہے،سیلیکٹرزبھی سوچتے ہوں گے کیا مصیبت گلے پڑ گئی!نا اُگلے بن رہی ہے نا نگلے بن رہی ہے!۔

Maryam Nawaz

ٹویٹر

lahore

hide camera