Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کاکیس، میشا شفیع کیخلاف چالان جمع

لاہور کی مقامی عدالت میں گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم...
شائع 11 مارچ 2021 08:06pm

لاہور کی مقامی عدالت میں گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے متعلق کیس کی سماعت۔ میشا شفیع کے خلاف چالان جمع کروا دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف چالان جمع کروا دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر میشا شفیع سمیت ملزمان کو طلب کرلیا۔

عفت عمر پیش ہوئیں۔ عدالت نے لینی غنی، فریحہ ایوب، حسیم الزمان اور علی گل کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔

ملزمان کی جانب سے طبیعت خرابی کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔

علی ظفر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے ان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلا کر ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔

ایف آئی اے کے چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان اپنے الزامات کے حق میں شواہد پیش نہ کر سکے۔

lahore

ali zafar

Meesha Shafi

Session court