Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

حکومت مخالف مارچ: حمزہ اور مریم کوخصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا

حکومت مخالف لانگ مارچ کےمعاملے پرمسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کی حکمت...
شائع 11 مارچ 2021 07:24pm

حکومت مخالف لانگ مارچ کےمعاملے پرمسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کی حکمت عملی تیار کرنے کےلئے لیگی رہنماؤں سے تجاویز طلب کر لیں۔حمزہ اور مریم نواز کو لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کےلئے خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔

ن لیگ کی مرکزی قیادت نے لانگ مارچ میں بھرپورشرکت کےلئےپارٹی رہنماؤں کو ایک ہفتےمیں تجاویز دینےکی ہدایات کی ہے۔لیگی رہنماؤں کی جانب سے تجاویز کی روشنی میں حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع کےمطابق شفارشات کو حتمی منظوری کےلئےپارٹی قائد نواز شریف کو بھجوایا جائے گا۔مسلم لیگ ن اپنی حکمت عملی پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیش کرے گی۔

ذرائع کےمطابق پنجاب میں تیاریوں کی ذمہ داری حمزہ شہباز اور مریم نواز کو سونپی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے حمزہ شہباز کو پنجاب میں پارٹی کو منظم اور متحرک کرنےکا ٹاسک دیا گیا ہے۔اس حوالے سے لانگ مارچ سے قبل21 مارچ کو ماڈل ٹاؤن میں ورکرز کنونشن بھی منعقد ہوگا۔نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے کنونشن سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سے لانگ مارچ کی قیادت مریم نواز کریں گی، حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

PDM

Nawaz Sharif

hamza shahbaz

Maryam Nawaz