ہمارے سینیٹرز کو فون کئے جارہے ہیں، مریم نواز کا دعویٰ
لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے سینیٹرز کو فون کئے جارہے ہیں،پی ڈی ایم امیدوارکوووٹ نہ دینے کا کہاجارہاہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے چیئرمین سینیٹ الیکشن سے قبل دعویٰ کرتےہوئے کہا کہ ہمارےسینیٹرزکوفون کئے جارہے ہیں ،سینیٹرز سے کہا جارہا ہے کہ وہ پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں،بعض سینیٹرز نے ثبوت ریکارڈ کرلئے ہیں۔
Our senators are being called and asked not to vote for PDM candidate. Some of them have recorded the evidence.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 11, 2021
واضح رہے کہ چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل عمل میں آئے گا، عددی لحاظ سے اپوزیشن کو برتری حاصل ہے،پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے عبدالغفور حیدری کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
Comments are closed on this story.