Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے میں ملازمین کیلئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کا آغاز

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )میں ملازمین...
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2021 12:56pm

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )میں ملازمین کیلئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کا آغاز کردیا گیا، 100 سے زائد ملازمین کو ادائیگیاں کر دی گئیں۔

قومی فضائی کمپنی میں رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کا آغاز ہوگیا،100سے زائد افرادکومکمل ادائیگیاں کردی گئیں یہ سلسلہ اب جاری رہے گا۔

پی آئی اے نے حکومتی منظوری کے بعد اسکیم متعارف کروائی ہےجس سے تقریبا 2ہزارملازمین مستفید ہوں گے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے 9ارب روپے سے زائد وزارت ہوا بازی کو جاری کئے تھے ،اسکیم کا مقصد ادارے سے افرادی قوت کو کم کرنا تھا اسکیم سے تقریباً ڈھائی ارب روپے سالانہ بچت ہوگی۔

اسلام آباد

PIA

Retirement