Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینٹ انتخابات میں ضمیر فروشی: پی ٹی آئی نے2اراکین کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد:سینٹ انتخابات میں ضمیر فروشی کے مرتکب افراد کیخلاف...
شائع 11 مارچ 2021 12:30pm

اسلام آباد:سینٹ انتخابات میں ضمیر فروشی کے مرتکب افراد کیخلاف تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جماعتی حکمتِ عملی سے روگردانی کرنے والے 2 اراکین سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا جبکہ اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی۔

تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے متفقہ فیصلہ جاری کیا ہے،جس کے مطابق سینٹ انتخابات کے دوران اسلم ابڑو اور شہریار شر نے جماعتی احکامات سے روگردانی کی۔

دونوں اراکین سندھ اسمبلی کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا جبکہ واضح اور حتمی شواہد کی پڑتال اور ملزمان کی جانب سے صفائی پیش نہ کئے جانے پر معاملہ نمٹایا گیا۔

کمیٹی نے اراکین سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو پارٹی سے نکالنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کی قیادت کو دونوں اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کی سفارش بھی کی گئی ہے تاکہ دونوں اراکینِ سندھ اسمبلی سے اسمبلی رکنیت بھی واپس لی جائے، فیصلے کیخلاف دونوں اراکین 7 یوم میں اپیل دائر کرنے کے مجاز ہیں۔

MPA's

اسلام آباد

Senate election

Aslam abro