Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر قانون پنجاب راجہ...
شائع 11 مارچ 2021 11:49am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔

ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں4رکنی کمیشن نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ راجہ بشارت نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جھوٹابیان حلفی دیا۔

ممبرپنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ آپ کو 3سال بعد یاد آیا کہ بیان حلفی جھوٹا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کرتے ہوئے شہری محمد اسلم کی درخواست ناقابل سماعت قراردےدی۔

ECP

اسلام آباد