Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساہیوال اور رینالہ خورد میں 2 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق

لاہور:ساہیوال اور رینالہ خورد میں 2 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں...
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2021 10:07am

لاہور:ساہیوال اور رینالہ خورد میں 2 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ساہیوال میں بورےوالا روڈ پر رات گئے ٹرک نے سڑک کنارے کھڑے ٹریلر کو ٹکرماردی، حادثے میں 4افراد کی جان چلی گئی جبکہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

رینالہ خورد میں دیپالپورروڈپرٹرک نے رکشہ کو ٹکر ماردی،جس کے نتیجے میں بچے سمیت 3افراد جان کی بازی ہار گئے اور4زخمی ہوگئے ۔

ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ٹریفک حادثات پر اظہار افسوس

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بورے والا روڈ اور دیپالپور روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثات پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

traffic accident

Sahiwal