Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

'سندھ میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے'

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے...
شائع 10 مارچ 2021 10:19pm

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے۔ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد ہی بچوں کو بلانے کے پابند ہیں اور یہی سلسلہ مزید جاری رہے گا۔ سندھ میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور تعلیمی اداروں کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پنجاب کے 7 شہروں اور پشاور میں کرونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے پر وہاں 15 روز کے لئے تعلیمی ادارے موسم بہاراں کی چھٹیوں کے لئے کچھ پہلے ہی بند کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے اور یہاں محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئیرنگ کمیٹی کی مشاورت کے بعد ہم نے یکم فروری سے جو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا اسی وقت 50 فیصد ہی طلبہ کو تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت دی ہے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے گزشتہ کے اجلاس میں جو فیصلے ہوئے اسی پر عمل درآمد ہوگا۔ اگر کسی تعلیمی ادارے میں خدانخواستہ کرونا کے کیسز آتے ہیں تو اس کو بند کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

PPP

Saeed Ghani

Sindh Education Minister

corona

covid