'سینیٹ الیکشن پر ای سی پی ڈسکہ کی طرح فیصلہ کرے'
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ متعدد بارسندھ حکومت سے درخواست کی ہے لیکن انہوں نے ان منصوبوں کو لٹکا رکھا ہے۔ پنجاب کے ایک ایم پی اے سینٹ انتخابات کے دوران ووٹ کی خرید و فروخت کرتے نظر آئے، الیکشن کمیشن نے جس طرح ڈسکہ کے حلقہ میں انتخابات کے حوالہ سے فیصلہ کیا اسی طرح اسلام آباد کے سینٹ انتخابات کے حوالہ سے بھی فیصلہ کرے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہبا زگل نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں آباد کے ہاؤسنگ سے متعلق 269 کیسز زیر التوا ہیں۔ متعدد بار سندھ حکومت سے درخواست کی ہے لیکن انہوں نے ان منصوبوں کو لٹکا رکھا ہے، ان منصوبوں سے 7 لاکھ نوکریاں ملیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہ ہونے کے باعث وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ کیسز نیب کو بھیجے جائیں گے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے سینٹ انتخابات قابل شناخت ووٹ کے ذریعے کرانے پر اتفاق کیا تھا تاہم جب ہم نے یہ بات کی تو وہ اس سے انکار ی ہو گئے، پنجاب کے ایک ایم پی اے سینٹ انتخابات کے دوران ووٹ کی خرید و فروخت کرتے نظر آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے جس طرح ڈسکہ کے حلقہ میں انتخابات کے حوالہ سے فیصلہ کیا اسی طرح اسلام آباد کے سینٹ انتخابات کے حوالہ سے بھی فیصلہ کرے۔
Comments are closed on this story.