محکمہ آبپاشی منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھانےکی ضرورت
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں محکمہ آبپاشی کے منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ نہروں کے ساتھ اراضی پر قبضے ٹائم فریم کے اندر ختم کرائے جائیں۔ عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات جلد فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عثمان بزدار نے محکمہ آبپاشی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور محکمہ انہار کی زمینوں پر قبضے جلد چُھڑوانے کے احکامات جاری کئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہروں سے غیر قانونی پمپس کے ذریعے پانی چوری روکنے کے حوالے سے رولز کا جائزہ لینے اور چشمہ رائٹ بینک کینال کا کنٹرول محکمہ آبپاشی کو دینے کیلئے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان کے علاقے میں 3 سمال ڈیمز بنانے کی فزیبلٹی رپورٹس کلیئر ہو چکی ہیں، ان ڈیمز کیلئے فوری فنڈز مہیا کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات کی بندش کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کو فوری معاملہ حل کرنے کا حکم بھی دیا۔
Comments are closed on this story.