Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے رہنماء ...
شائع 10 مارچ 2021 03:37pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نےسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پرفیصلہ سنادیا۔

الیکشن کمیشن نے یوسف رضاگیلانی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئےجبکہ 22 مارچ کو دوبارہ سماعت ہو گی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فرخ حبیب کے وکیل علی ظفر اور ملائیکہ بخاری نے دلائل دیئے جبکہ عالیہ حمزہ کے وکیل عامر عباس نے بھی اپنے دلائل مکمل کئے ۔

ECP

اسلام آباد

PPP

Yousuf Raza Gilani