Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت شروع کردی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مختلف...
شائع 10 مارچ 2021 02:19pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مختلف ناموں پر مشاور شروع کردی،اعجاز چوہدری، اعظم سواتی ، مرزا آفریدی اور فیصل جاوید کے ناموں پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کون ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مشاورت جاری ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئےمختلف ناموں پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے 4 نام سامنے آئے ہیں، جن میں اعجاز چوہدری، اعظم سواتی، مرزا آفریدی اور فیصل جاوید شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کریں گے اورانہیں اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھی ملاقات کی، جس میں سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

صادق سنجرانی نے وزیر اعظم عمران خان کو اب تک ہونے والے سیاسی رابطوں سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر محمد علی سیف اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ملاقات کی۔

pm imran khan

اسلام آباد

chairman senate

Deputy Chairman Senate