Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور کے 3سرکاری اسکولوں کو کورونا کیسز مثبت آنے کے بعد بند کردیا گیا

لاہور: لاہور کے 3سرکاری اسکولوں کو کورونا کیسز مثبت آنے کے بعد...
شائع 10 مارچ 2021 09:05am

لاہور: لاہور کے 3سرکاری اسکولوں کو کورونا کیسز مثبت آنے کے بعد بندکر دیاگیا،محکمہ ہیلتھ پنجاب نے 60 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہریوں کی کوروناویکسی نندی کیلئے صوبےکے 104سینٹرز منتخب کر لئے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کورونا کیسز مثبت آنے پر شہر کے 3سرکاری اسکولز سیل کر دئیے ۔

حکام کے مطابق 7 طلبا ءاور ایک خاتون ٹیچر میں کورونا مثبت آیا ہے، مثبت کیسز والے گورنمنٹ عارف سیکنڈری اسکول مصطفیٰ آباد، گورنمنٹ گرلز اسکول کینٹ اور وفاقی کالونی کو 7 روز کیلئے بند کردیا گیا ۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے 60 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن 10 مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبہ بھر میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد بزرگ شہری رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر محمد عثمان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اضلاع میں بزرگ شہریوں کو اسپتالوں میں رش اور وبائی امراض سے بچانے کیلئے اسپتالوں سے ہٹ کر 104 ویینہر سنٹری قائم کئے گئے ہیں۔

coronavirus

lahore

corona vaccination