Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین سینیٹ کیلئے حمایت ، پی پی وفد کی متحدہ رہنماوں سے ملاقات

چئیرمین سینٹ کےلیے حمایت حاصل کرنےپی پی کاوفدایم کیوایم کے...
شائع 09 مارچ 2021 10:51pm

چئیرمین سینٹ کےلیے حمایت حاصل کرنےپی پی کاوفدایم کیوایم کے درپرپہنچ گیا،طویل ملاقات کےبعدایم کیوایم نےحمائیت کافیصلہ رابطہ کمیٹی کے فیصلے سے مشروط کردیا۔

عامرخان نےکہاپی پی سے آئندہ بھی ملاقاتیں ہونگئ ،ایم کیوایم کسی کے دباومیں نہں آئی ،

پی پی کاوفدبلاول کی ہدایت پرایم کیوایم کے مرکزپہنچا۔ ناصرحسین شاہ،مرتضی وہاب اورشرجیل میمن سے ایم کیوایم رہنمائوں کی طویل گفتگوجاری رہی،جس کےبعدمیڈیاسے گفتگومیں متحدہ رہنما عامر خان نے کہاپی پی کاوفد سینٹ میں کامیابی پرمبارک آباددینے آیا،

متحدہ رہنما عامر خان نے کہا کہ چئیرمین سینٹ کے حمایت کے حوالے سےابھی کوئی فیصلہ نہیں ،رابطہ کمیٹی کی مشاورت کےبعدپی پی وفد کوبتائینگے،

ناصرحسین شاہ بولے ہمارے طرف سے ایک مضبوط کیس رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھاگیاہے، جوفیصلہ ہوگاصوبے کی بہتری کےلیے ہوگا۔

ملاقات میں سوال کے جواب میں ایم کیوایم رہنماعامرخآن بولے ایم کیوایم نہ پہلے دباوؐمیں آئی ہے نہ اب آئے گی، مسائل کے حل کےلیےآئیندہ بھئ پی پی وفد سے ملاقات جاری رہے گٓی۔

PPP

Senate election