Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پی ڈی ایم سارا زور این آر او کیلئے لگارہی ہے'

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سارا زور...
شائع 09 مارچ 2021 08:26pm

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سارا زور این آر او کیلئے لگا رہی ہے، پنجاب میں سیاسی تماشہ لگانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ استعفوں کی طرح اپوزیشن لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین قومی اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا کوئی مقصد ہے نہ کوئی سمت، وزیر اعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کرپٹ سیاستدانوں کی دال نہیں گلے گی، 11 جماعتوں کے غیر فطری اتحاد کو ترقی میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعلی نے صوبے میں قانون کی پاسداری کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عثمان بزدار نے کورونا کے کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ایس او پی پر مؤثر انداز سے عملدرآمد کیا جائے۔ وبا پر قابو پانے کیلئے 60 برس سے زائد عمر کے قریباً 75 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

PDM

pm imran khan

opposition

NRO

Usman Buzdar

cm punjab