Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف صوفی واصف علی واصف کے عرس کی تقریبات ختم

معروف صوفی دانشور واصف علی واصف کے عرس کی تقریبات لاہور میں...
شائع 09 مارچ 2021 07:53pm

معروف صوفی دانشور واصف علی واصف کے عرس کی تقریبات لاہور میں اختتام پذیر ہوگئیں۔ واصف علی کے مداحوں کی بڑی تعداد نے عرس کی تقریبات میں شرکت کی۔

معروف صوفی دانشور واصف علی واصف کے انتیس ویں عرس کی تقریبات میں اس صوفی منش بزرگ کی تعلیمات اور انکی شخصیت کے حوالے سے سیمینار بھی منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

واصف علی واصف کو اس دار فانی سے کوچ کئے کئی برس بیت گئے مگر انکے چاہنے والے آج بھی انکی باتوں کو دل و دماغ میں سمائے ہوئے ہیں۔

واصف علی واصف کے عرس کی اختتامی تقریب میں اسلام کی سربلندی اور ملک و ملت کی خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں۔

lahore