Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا عبدالغفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین شپ کی حکومتی پیشکش

حکومت نے جے یوآئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کو ڈپٹی...
شائع 09 مارچ 2021 07:44pm

حکومت نے جے یوآئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کردی،جس حکومت کو تسلیم ہی نہیں کرتے اس کی آفر کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔

جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری نے حکومتی آفر ملنے کی تردید کردی،پی ڈی ایم نے اپنی طرف سے عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کردیا،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مسلم لیگ ن سے ہوگا۔

حکومت نے جے یو آئی کے رہنما کو بڑی آفر کی ہے کہ سینیٹر عبدالغفور حیدری حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب لڑیں،

پرویز خٹک اور صادق سنجرانی نے عبدالغفور حیدری سے ملاقات کرکے انہیں حکومتی پیشکش سے آگاہ کیا،

تاہم عبدالغفور حیدری نے حکومتی آفر ملنے کی تردید کردی، کہتے ہیں حکومتی وزیر اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں،پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے،ہم اس کے پابند ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم نے حکومت کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدوار نامزد کردیا،جبکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف پاکستان مسلم لیگ ن سے ہوگا۔یہ فیصلے پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ہوئے۔

PDM

Senate election

Deputy Chairman