Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نائب صدر (ن)لیگ مریم نواز نے تمام لیگی سینیٹرز کو چائے پر بلالیا

اسلام آباد:چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے معاملے...
شائع 09 مارچ 2021 03:01pm

اسلام آباد:چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے معاملے پرمسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نوازنے تمام لیگی سینیٹرز کو آج شام چائے پربلالیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت اور حکمت عملی طے کرنے کیلئے پارٹی کے تمام سینیٹرز کو آج شام چائے پر بلالیا ۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی سینیٹرز کے اعزاز میں ہائی ٹی چک شہزاد فارم ہاؤس پر ہوگی جس کلئے سینیٹرز کو دعوت نامے بھجوائے دیئے گئے ہیں اور ساتھ ہی سب کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مریم نواز نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب تک اسلام آباد میں قیام کا فیصلہ کیا ہے، وہ انتخابی مرحلہ کو مانیٹر کریں گی۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے اسلام آباد میں قیام کا فیصلہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر کیا ۔

Maryam Nawaz

اسلام آباد

chairman senate

Deputy Chairman Senate

Senators