Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق اپیل...
شائع 09 مارچ 2021 12:53pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔

سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعلی اسجد ملہی کی اپیل سماعت کیلئے مقررکردی۔

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے امیدوارکی اپیل پرکل سماعت ہوگی،سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا،اس حوالے سے رجسٹرارآفس نے نوٹسزجاری کر دئیے ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 کا ضمنی الیکشن کالعدم قراردیا تھا ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ امیدوار تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

apeal

by election

NA 75 Daska