Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور

مظفرآباد:گلگت بلتستان اسمبلی نےگلگت بلتستان کو عبوری صوبہ ...
شائع 09 مارچ 2021 12:38pm

مظفرآباد:گلگت بلتستان اسمبلی نےگلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد اتفاق رائے سےمنظور کرلی۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانےکی قرارداد وزیراعلیٰ خالد خورشیدنےپیش کی،جواتفاق رائےسےمنظورکرلی گئی جبکہ تمام سیاسی جماعتوں نے قرارداد کی حمایت کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کوقومی اسمبلی اورسینیٹ میں نمائندگی دی جائےاور عبوری صوبےکا درجہ دینے کیلئےآئین پاکستان میں ترمیم کابل پارلیمنٹ سےمنظورکرایاجائے۔

قرارداد کے مطابق آئینی ترامیم میں خیال رکھا جائے اور مسئلہ کشمیر پرپاکستان کامؤقف برقراررہے، جی بی کےعوام کشمیریوں کی آزادی کیلئےاخلاقی،سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

بعد ازاں گلگت بلتستان اسمبلی کی قرارداد وزیراعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کردی گئی ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جی بی کے عوام پرامید ہیں ،انشاء اللہ جی بی کو عبوری صوبے کا درجہ ملے گا۔

خالد خورشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بارہا اعادہ کیا کہ وہ جی بی کو عبوری صوبےکادرجہ دیاجائے، وزیر اعظم چاہتے ہیں جی بی کوآئین کےمطابق حقوق ملیں، وزیراعظم نے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے کمیٹی بنائی جس کا ممبربھی ہوں ۔

گلگت بلتستان

Muzaffarabad