Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اچانک سونے کا ایک پہاڑ سامنے آگیا

وسطی افریقہ کے ملک کانگو میں سونے کا ایک پہاڑ سامنے آگیا ہے۔...
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2021 12:20pm

وسطی افریقہ کے ملک کانگو میں سونے کا ایک پہاڑ سامنے آگیا ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق یمنی صحافی احمد الگوہبرے نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بیلچوں سے ایک پہاڑ پر کھدائی میں مصروف ہیں اور بوریوں میں مٹی بھر کر لیجا رہے ہیں۔ یہ پہاڑ کانگو کے جنوبی صوبے کیوو میں واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس پہاڑ کا نام لوحیحی ہے۔ احمد الگوہبرے نے بتایا ہے کہ یہ لوگ مٹی اکٹھی کرکے گھر لیجا رہے ہیں تاکہ وہاں اسے پانی میں ڈال کر مٹی سے سونا نکال سکیں۔

کانگو کے اس علاقے میں موجود پہاڑ قدرتی وسائل سے مالامال ہیں جس کی وجہ سے حکام نے بغیر اجازت کان کنی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس کے باوجود لوگ اس پہاڑ پر جا رہے ہیں اور کھدائی کر رہے ہیں۔

Gold Rates

Congo