Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران کے نطنز ایٹمی پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی شروع

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران نے نطنز ایمٹی...
شائع 09 مارچ 2021 11:29am

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران نے نطنز ایٹمی پلانٹ پر جدید IR-2m سینٹری فیوجز کے ذریعے یورینیم کی افزودگی شروع کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے اپنے ممبر ممالک کو بتایا کہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی 2015 کے جوہری معاہدے کی مزید خلاف ورزی ہے۔

آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ ایران نے IR-2m سینٹری فیوجز کو یو ایف 6 گیس کی سپلائی شروع کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوتھے 174 IR-2m سینٹری فیوجز کو بھی نصب کیا گیا ہے تاہم یو ایف 6 گیس کی سپلائی شروع نہیں کی گئی ہے جبکہ پانچویں سینٹری فیوجز لگانے کا کام جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھٹے سینٹری فیوجز کی تنصیب کا کام ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے۔

Iran

IAEA

Nuclear Plant