Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائیکورٹ: فیصل واوڈا کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کیلئے...
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2021 02:39pm

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کیلئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی اورساتھ ہی فیصل واوڈا نااہلی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ بھی طلب کرلیا ۔

سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما ءفیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کیخلاف دائرئردرخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن،وفاق اوردیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16مارچ تک تفصیلی جواب طلب کرلیا ۔

عدالت فیصل واوڈا نااہلی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ بھی طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فیصل ووڈا کیخلاف کارروائی سے روکنے سے متعلق فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی اورریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کو فی الوقت نہیں روک سکتے۔

عدالت نے ہدایت کی الیکشن کمیشن میں بتا دیجیے کا سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری رکھے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا فیصل واوڈا کیخلاف کس نے کیا شکایت جمع کی ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایاپیپلزپارٹی رہنما قادرمندوخیل اوردیگر نے الیکشن کمیشن میں براہ راست شکایت درج کی ہیں،الیکشن کمیشن کو ڈائریکٹ شکایات سننے کا اختیارنہیں ہے ۔

مسلم لیگ ن کا فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

اسلام آباد:وفاقی وزیرفیصل واوڈا ایک بارپھر مشکل میں پھنس گئے، مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی رہنماء کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست وکیل جہانگیرجدون نے الیکشن کمیشن میں دائر کی جس میں الیکشن کمیشن سے فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کہہ چکی ہے کہ فیصل واوڈا کا حلف نامہ جھوٹا ہے ،فیصل ووڈا صادق اور امین نہیں رہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے تحریری حکم میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں جمع کروایا گیا بیان حلفی بادی النظرمیں جھوٹا ہے،الیکشن کمیشن معاملے کی تحقیقات کرکے مناسب حکم جاری کرسکتا ہے ۔

IHC

SHC

ECP

karachi

Faisal Wada