Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ الیکشن 2018ویڈیو اسکینڈل: (ن) لیگ کو نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے 2018 سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل پر ...
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2021 12:24pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے 2018 سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل پر مسلم لیگ (ن)کو نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

پنجاب سے الیکشن کمیشن کے ممبر الطاف قریشی کی سربراہی میں4رکنی کمیشن نے 2018 سینیٹ الیکشن ویڈیوسیکنڈل پر ن لیگ کی درخوست پر سماعت کی۔

درخواست میں وزیراعظم عمران خان،وزیردفاع پرویزخٹک ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،ڈی جی آیف آئی اے اورچیئرمین پیمرا کو فریق بنایاگیا ۔

کمیشن سربراہ نے پوچھا کہ آرڈر کے مطابق جن کوفریق بنایا کیاان کیخلاف ثبوت دئیے؟ ۔

وکیل نے ویڈیو کا حوالہ دیا تو ممبرالیکشن کمیشن پنجاب نے کہاکہ کیا ویڈیوز پر لوگوں کونااہل کرتے رہیں؟ ویڈیو میں موجود لوگوں کو ہم نہیں پہچان پاتے، ویڈیو میں موجود لوگوں کو بلائیں تاکہ وہ بیان ریکارڈ کرائیں ،الیکشن کمیشن کسی کے دباؤکا شکارنہیں ہوگا آئین کےتحت کام کریں گے۔

وکیل نے سینیٹ انتخاب کا حوالہ دیا تو ممبر پنجاب نے نام پوچھتے ہوئے کہاکہ 2018 میں اسی سکینڈل پرنوٹس لیا تھا لیکن کوئی پیش نہیں ہوا ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن)نے درخواست واپس لے لی۔

ECP

اسلام آباد