Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'نیب کی وابستگی کسی سیاسی جماعت اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے'

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاویداقبال نےکہا ہے کہ نیب کی وابستگی...
شائع 08 مارچ 2021 09:46pm

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاویداقبال نےکہا ہے کہ نیب کی وابستگی کسی سیاسی جماعت،گروپ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے۔نیب کے تمام افسران انتہائی محنت،لگن اورقانون کے مطابق بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے اپنے فرائض کو قومی فرض سمجھتے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کا اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔جس میں میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ابتک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ179میگا کرپشن مقدمات میں سے63میگا کرپشن مقدمات کومعززاحتساب عدالتوں نے قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایاہے جبکہ 95بد عنوانی کے مقدمات زیرالتوا ہیں جن کی جلدسماعت کے لئے درخواستیں دائر کی جارہی ہیں۔

چیئرمین نیب نےاجلاس سےخطاب میں کہاکہ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے شاندار نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔نیب کی کارکردگی اور استعداد کار کا اعتراف معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے کیا ہے۔

چیئرمین نیب نے تمام علاقائی بیوروز کو ہدایت کی کہ شکایات کی جانچ پڑتال،انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز قانون کے مطابق مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائیں۔

NAB

chairman

Javed Iqbal