Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'وزیراعظم نےجو اعتماد کا ووٹ لیاہے وہ غیرآئینی اور غیر قانونی ہے'

پاکستان پیپلزپارٹی کےمرکزی رہنماءسید خورشید احمد شاہ نے کہاہے...
شائع 08 مارچ 2021 08:24pm

پاکستان پیپلزپارٹی کےمرکزی رہنماءسید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابا ت کے بعد پی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ اور اس کے بعد پنجاب اسمبلی کی پیش قدمی کرے گی۔وزیراعظم نے جو اعتماد کا ووٹ لیاہے وہ غیرآئینی اور غیر قانونی ہے۔

سکھراحتساب عدالت کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئےانہوں نے مزید کہاکہ یہ حکومت علی بابا اور چالیس چوروں کاٹولہ ہے۔ان کی جماعت کہتی ہے کہ امیروں کو سینیٹ میں لاؤ تو وہ کرپشن نہیں کریں گے۔ان کو پتہ نہیں کہ سب سے زیا دہ کرپشن تو یہ امیر لوگ ہی کرتے ہیں۔

انہوں نےکہاپیپلزپارٹی اور ن لیگ کے سینٹرز عوام کے جانے پہچانےلوگ ہیں۔انہوں نے تو سندھ سے ایک بندے کو 35کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دیا ہے۔سینیٹ انتخابات میں پیسہ حکومت نے چلایا ہے اپوزیشن نے نہیں۔

ان کاکہناتھا کہ ایک تو غلط کام کرو اور پھر دوسروں کے گلے ڈال دو،یہ اس حکومت کا وطیرہ ہے۔اس حکومت نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری کے سوا دیا کیا ہے۔مسئلہ یہ ہو گیا ہے کہ ان کے لوگ بات نہیں کرتے صرف ٹی وی پر آکر شور مچاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔سینیٹ میں ہما رے 53 اور حکومت کے 46 ووٹ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ یہ حکومت اپنی مدت پوری کرے مگر یہ لوگ خود نہیں چاہتے یہ لوگ ملکی مسائل پر بیٹھ کر بات کرنے تک تیار نہیں ہیں۔

NAB

PPP

senate

khursheed shah